مفتاح اسماعیل 127

جسے بزدار حکومت کی4سالہ کارکردگی پسند ہے وہ پی ٹی آئی کو ووٹ دے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اگر آپ کو سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار حکومت کی 4 سال کی کارکردگی پسند ہے تو پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیں،سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے کہ حکومت قیمتوں پر نظر رکھے، سستا آٹا اور چینی دے تو ن لیگ کو ووٹ دیں،

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ سڑکوں، اسپتالوں، اسکولوں کی تعمیر اور دیکھ بھال کرے تو ن لیگ کو ووٹ دیں،مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ حکومت آپ کے محلے کو صاف ستھرا رکھے، تو ن لیگ کو ووٹ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں