ثناء 71

ثنائ17،18جون کو یوکے میں ہونے والے نمائشی شو میں پرفارم کریں گی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)فلمسٹار ثنا 17اور18جون کو یوکے میں ہونے والے ایک نمائشی شو میں پرفارم کریں گی ۔ اداکارہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ 17اور18جون کو مقامی ہوٹل میں نمائشی شو میں پرفارم کروں گی ۔

اداکارہ نے مزید کہا ہے کہ میں اپنے پرستاروں سے ملاقات کے لئے بھی موجود ہوں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ نمائشی شو میں داخلہ بالکل مفت ہے اس لئے پاکستانی کمیونٹی کو یہاں آنا چاہیے ۔ یاد رہے کہ ثناء اپنے بچوں اذلان اور اذان کے ہمراہ چھٹیاں منانے کے لئے یوکے میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں