ایران، امریکا 14

تیل کی فروخت پر پابندی ختم: ایران کا امریکا پر مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا الزام

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایران نے امریکا پر مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ امریکہ نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی ختم کر کے مفاہمتی یادداشت کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی کی ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں امریکی محکمہ خزانہ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے 18 جون کو طے پانے والی مفاہمت کی واضح خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ معاہدے پر دستخط کے 20 روز سے بھی کم عرصے بعد اٹھایا گیا یہ قدم امریکی حکومت کی بدنیتی ظاہر کرتا ہے اور ثابت کرتا ہے کہ واشنگٹن پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے مزید الزام عائد کیا کہ امریکا نے اس مفاہمتی یادداشت کی متعدد شقوں کی بارہا خلاف ورزی کی ہے جبکہ بعض اقدامات براہ راست اور بعض مبینہ طور پر لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کے ذریعے کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں