بیرسٹر گوہر 21

بیرسٹر گوہر نے عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری کی توشہ خانہ کیس میں گواہی مسترد کردی

پشاور (رپورٹنگ آن لائن ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ کی توشہ خانہ کیس سے متعلق گواہی مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سارے گواہان بے بنیاد اور بوگس ہیں،

دباﺅ میں عمران خان کے خلاف گواہی دے رہے ہیں،چیف جسٹس کو چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی سنوائی کر کے ریلیف دیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا چیف جسٹس کو جب خط لکھا جاتا ہے تو وہ اسے پٹیشن بنا کر سنتے ہیں، ہماری درخواست ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی شنوائی کرکے ریلیف دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں