مشعال ملک 62

بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے،مشعال ملک

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کے زوجہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت کشمیر میں غزہ کی پالیسی پر عمل کررہا ہے۔

یہ بات انہوں نے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری وسیم کھوسو، زاہدہ کمال اور عامر لطیف ایڈووکیٹ نے استقبال کیا۔ مشعال ملک کو سندھ کاروایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا۔ وکلا سے گفتگو کرتے ہوہے مشعال ملک نے کہا کہ بار کی شکر گزار ہو کے انہوں نے مجھے انوائیٹ کیا۔

مزار قائد گئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ بہت سی قرار دادیں یو این او میں موجود ہیں۔ ایک صدارتی آرڈر کے ذریعے کشمیر کے حق رائے دہی کو سلب کردیا۔ یہ ایک قانونی مسئلہ ہے۔ نیشنل اور انٹرنیشنل سمیت جینیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت نے دشمن ایکٹ کے تحت کشمیریوں کی پراپرٹی کو قبضے میں لیا۔ جس طرح اسرائیل نے فلسطین پر قبضہ کیا۔ اس کے بعد انڈس ریور پر قبضہ کرکے جنگ شروع کی۔ جب تک ہمارے پاس مضبوط لیگل ٹیم نہیں ہوگی جو انٹرنیشنل لاء پر عبور ہو اس وقت مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نہیں۔ قائد اعظم محمدعلی جناح بہترین وکیل تھے۔

قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کا مقدمہ کامیابی کے ساتھ لڑا۔ 50 لاکھ انڈینز کو کشمیر میں آباد کیا جارہا ہے۔ انڈیا نہ اقوام متحدہ کی قرداد کو مان رہا ہے نہ شملہ معاہے کو مانتا ہے۔ انٹرنیشنل لاء کے ماہر وکلاء کی سربراہی میں کشمیر کیلئے وفودبیرون ملک بھیجے جانے چاہیٔں۔ میری اپنے شوہر سے 6 سال 5 ماہ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ میری بیٹی سے ایک بار جیل میں باپ سے ملی تھی۔ اس ملاقات میں بھی اس ڈھائی سالہ بچی کے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔

یسین ملک حریت لیڈر ہیں انھیں ڈیٹھ سیل میں رکھا گیا ہے۔یسین ملک شدید بیمار ہیں۔ لاکھوں کشمیر عوام قید و بند میں ہیں۔ جو بھی ریجیم کو کم از کم بولنے کا موقع تو دیا جاتا ہے۔ کوئی دہشتگردوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرتا یہ تو حریت لیڈر ہیں۔ وکیلوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا انکو مار دیا گیا پرسرار طور پر جس کے بعد یاسین آزاد خود اپنا مقدمہ لڑا رہے ہیں۔ وکلا سے گذارش ہے کہ وہ یسین ملک اور دیگر حریت رہنماؤں کی رہائی کیلئے مہم چلائی جائے۔ مجھے اور میری بیٹی سے یسین ملک سے ملاقات کیلئے آواز بلند کی جائے۔ بھارتی حکومت نے یسین ملک کو دوبار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ بھارتی حکومت عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ گلسین کی خبریں آتی ہیں لیکن کشمیر کی کوئی خبر نہیں آتی۔ یسین ملک پر جسمانی ٹارچر کیا جاتا ہے۔

یسین ملک کا علاج نہیں کرایا جاتا۔ حریت لیڈرحقوق کی جنگ پرامن انداز میں لڑرہے ہیں۔ پوری دنیا کو حریت لیڈرز کیلئے آواز بلند کرنی چاہئیے۔ فارن آفس میں لیگل سیل بنانا چاہیٔے۔ بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ جی جوائنٹ سیکریٹری وسیم کھوسو نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔ ہمارے پاس بہتریں وکلاء موجود ہیں۔ بھارت کے ناپاک عزائم اور جنگی عزائم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں