آسٹریلوی ٹیم 10

بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلی

ڈارون (رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے جیک ویدرالڈ کو ڈراپ کرتے ہوئے میٹ رینشا کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

ڈارون میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھاری شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم میں یہ واحد تبدیلی کی گئی ہے، 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھا گیا ہے۔ویدرالڈ پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بالترتیب 23 اور صفر رنز بنا کر ناکام رہے۔ وہ چھ ٹیسٹ میچز میں محض 20.36 کی اوسط سے 224 رنز بنا سکے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میں وہ حسن محمود کی گیند پر ڈرائیو کھیلتے ہوئے کیچ ہوئے جبکہ دوسری اننگز میں بھی ان ہی گیند پر بولڈ ہوگئے۔دوسری جانب رینشا 2023 کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے قریب ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سیزن کے شیفیلڈ شیلڈ میں 49.90 کی اوسط سے رنز بنائے اور تین سنچریاں اسکور کیں۔دوسرے ٹیسٹ میں مارنس لبوشین بھی دبائو کا شکار ہوں گے جبکہ ٹریوس ہیڈ اوپننگ کی ذمہ داری جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں