بلاول بھٹو زرداری 17

بلاول بھٹو زرداری کا تحریک بحالی جمہوریت کے دوران گاوں پنہل خان چانڈیو میں شہید ہونے والے 16 جیالوں کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک بحالی جمہوریت کے دوران گاوں پنہل خان چانڈیو میں شہید ہونے والے 16 جیالوں کو خراجِ عقیدت کرتے ہوئے کہاہے کہ آمریت کے سیاہ دور میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جبر کے سامنے جھکنے کے بجائے جمہوریت کی بحالی کے لیے پرامن مزاحمت کا راستہ اپنایا۔

اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ 29 ستمبر 1983 کو پنہل خان چانڈیو میں شہید ہونے والے 16 جیالوں نے عوام کے حقِ حکمرانی، آئین اور جمہوریت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پنہل خان چانڈیو کے شہدا نے اپنے لہو سے ثابت کیا کہ عوام کے حقِ حکمرانی کو دبایا نہیں جاسکتا،آمریت کے سیاہ دور میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جبر کے سامنے جھکنے کے بجائے جمہوریت کی بحالی کے لیے پرامن مزاحمت کا راستہ اپنایا۔انہوںنے کہاکہ پنہل خان چانڈیو کے 16 شہدا: شہید ٹھارو چانڈیو، شہید رجب علی چانڈیو اور شہید علی شیر چانڈیو ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ شہید غلام مصطفی چانڈیو، شہید پیر بخش چانڈیو، شہید عرس چانڈیو، شہید صدیق چانڈیو اور شہید گلاب چانڈیو کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں جائیں گی ۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ شہید ہاشم خاصخیلی، شہید جانب خاصخیلی، شہید میرو خاصخیلی، شہید علی گل خاصخیلی اور شہید محمد رمضان خاصخیلی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ شہید محبوب علی سولنگی، شہید اللہ رکھیو سولنگی اور شہید حسین بخش منگنھار بھی ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پنہل خان چانڈیو کے 16 شہدا سمیت ایم آر ڈی کے تمام شہدا ہماری جمہوری جدوجہد کا ناقابلِ فراموش باب ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ایم آر ڈی کے تمام شہدا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، ان کے نام آنے والی نسلوں کے لیے جمہوریت کی جدوجہد کی روشن علامت رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں