پشاور (رپورٹنگ آن لائن)سابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات نے سلمان اکرم راجہ کو حواس باختہ کر دیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بطور پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی 2 سال کی مدت میں ناقص کارکردگی رہی۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اپنی نا اہلی پر جوابدہی کے بجائے پارٹی رہنماں پر تنقید کر رہے ہیں۔
سابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ پہلے کہتے تھے کہ یہ عہدہ مجھ پر تھوپا گیا ہے، اب وہ عہدہ ہاتھ سے جاتے دیکھ کر لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر پر تنقید کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ بشریٰ بی بی کے علاج اور مقدمات پر توجہ دیں، میڈیا پر صفائیاں دینے کے بجائے وہ اپنی ذمے داریاں نبھائیں۔سابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی میں موجودہ گروپنگ اور انتشار کا ذمے دار یہی نااہل شخص ہے۔









