کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پشاور زلمی کے اسسٹنٹ اور بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ بابر اعظم ہمیشہ ہی ورلڈ کلاس تھااس لئے ان کے30، 35رنر قبول نہیں کئے جاتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہئے اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان میں 180 یا 190 اسٹرائیک ریٹ والا کوئی نہیں۔
انہوں نے ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بارے میں کہا کہ بابر ہمیشہ ہی ورلڈ کلاس تھا، ان کے ساتھ آپ کو تسلسل ملتا ہے۔ اظہر محمود نے کہا کہ نے کہا کہ ہم نے اپنا شیڈول دیکھ کر پی ایس ایل کیلئے اسکواڈ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پر امید ہوں کہ ہمارے پاس ملک میں کافی ٹیلنٹ ہے، اہم چیز یہ ہے کہ اس ٹیلنٹ کو ٹھیک طرح استعمال کیا جائے۔








