سعدیہ جاوید 19

ایچ پی وی ویکسین پر پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، ترجمان سندھ حکومت کی وضاحت

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہاہے کہ بی آئی ایس پی وفاق کا پروگرام ہے،سندھ حکومت کسی کا وظیفہ بند نہیں کرسکتی۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ایچ پی وی ویکسین کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی آئی ایس پی سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے پر ادائیگیاں روک دی جائیں گی، یہ خبر مکمل طور پر غلط ہے۔سعدیہ جاوید نے واضح کیا کہ بی آئی ایس پی وفاقی حکومت کا پروگرام ہے اور سندھ حکومت کسی کا وظیفہ بند نہیں کر سکتی۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ جھوٹی مہم بچیوں کو کینسر سے بچانے کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد سے بات ہوئی ہے، انھوں نے نقصان دہ سرگرمیوں پرتشویش ظاہر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں