ٹرمپ 12

ایران کے خلاف فتح قریب،معاہدے کے لیے ہر ممکن موقع فراہم کر رہے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن( رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے خلاف فتح اب قریب ہے اور واشنگٹن تہران کو معاہدہ کرنے اور مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے ہر ممکن موقع فراہم کر رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی اہلکاروں کے ساتھ یومِ تشکر کے موقع پر ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تنازع کا حتمی نتیجہ ان کے فیصلے پر منحصر ہو گا، تاہم انہیں یقین نہیں تھا کہ ایران معاہدے کی پیشکش قبول کرے گا یا نہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نرمی سے کام لے رہا تھا اور ایران کو بہت سی جانیں بچانے کا موقع دیا گیا، تاہم واشنگٹن کسی بھی قیمت پر تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ امریکی صدر نے مزید بتایا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے والے خطرات روکنے کے لیے 150 میزائل داغے جبکہ مشرقِ وسطی کے تیل پر امریکی انحصار کی نفی کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکا کے پاس توانائی کے وافر ذخائر موجود تھے اور وہ صرف اسرائیل اور خطے کے تحفظ کے لیے کام کر رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں