کرکٹ ٹیم 19

انور علی امریکا کی مائنر لیگ میں ٹیم شکاگو کے ہیڈ کوچ مقرر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر 38 سالہ انور علی کو امریکا کی مائنر لیگ میں ٹیم شکاگو کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگسمین شکاگو نے انور علی کو باضابطہ طور پر کوچ بنانے کا اعلان کر دیا۔

امریکا کی مائنر لیگ کرکٹ کا آغاز 17 ستمبر سے ہو گا۔یاد رہے کہ انور علی 16 ٹی ٹوئنٹی اور 22 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں