امیر مقام 103

امیر مقام کی سوات میں تجاوزات کے نام پر قانونی املاک گرانے کی مذمت

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ سوات میں تجاوزات کے نام پر آپریشن میں لوگوں کی قانونی املاک کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے۔

جاری بیان میں امیر مقام نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے ٹور ازم کی تباہی کا بحران کھڑا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے ہوٹل کی بانڈری وال گرانا سیاسی انتقام اور اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹل کی دستاویزات، ملکیت، این او سی اور منظور شدہ نقشہ موجود ہے، قانونی چارہ جوئی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں جن کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں