شیخ رشید 192

امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں، شیخ رشید

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امریکی امداد کی شرائط پر چین کوشدید تحفظات ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ چین، دبئی، قطراورسعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آوٹ آیا۔

شیخ رشید نے کہا امریکی امداد کی شرائط پر چین کوشدید تحفظات ہیں، 90 دن کی بجائے صرف 45دن کے ریزور رہ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب میں مدد کے بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں