وزیراعظم 118

امریکہ کا یوم آزادی، وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے امریکہ کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے ،وزیراعظم نے ٹوئٹ کی کہ امریکہ کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد دینا میرے لئے خوشی کا باعث ہے،

امریکہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں ، میری حکومت تعلقات میں فروغ کےلئے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ہر سطح پر رابطہ قائم کرنے کی منتظر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں