ہون مانیت 111

امریکا نے کمبوڈیا کے لئے ٹیرف دوسری بار کم کر کے 19 فیصد کر دیا ہے، وزیر اعظم ہون مانیت

نوم پنہ (رپورٹنگ آن لائن)کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہون مانیت نے کہا کہ امریکا نے کمبوڈین برآمدات پر محصولات کو دوسری بار کم کر کے 19 فیصد کر دیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم ہون مانیت نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ امریکا نے2 اپریل کو کمبوڈیا کے لئے 49 فیصد ٹیرف ریٹ کا اعلان کیا۔

7 جولائی کو پہلی بات چیت میں یہ شرح کم کر کے 36 فیصد کر دی اور اب مزید کم کر کے ٹیرف کی شرح 19 فیصد کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں