مسعود پیزشکیان 14

امریکا بنیادی ضروریات چھین کر ایرانی عوام کو سرنڈر پر مجبور نہیں کر سکتا، ایرانی صدر

نئی دہلی(رپورٹنگ آن لائن) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا روزگار اور بنیادی ضروریات چھین کر ایرانی عوام کو جھکانا چاہتا ہے، ایران کو دھمکانے کی حکمت عملی کارگر ثابت نہیں ہوگی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مذہبی رہنماؤں، دانشوروں اور کاروباری افراد سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ آج ایران بیک وقت اسرائیل، امریکا کے خلاف کامیابی سے کھڑا ہونے میں کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دھمکانا اور دباؤ میں لانا چاہتے ہیں، ہم دباؤ قبول نہیں کرنا چاہتے، ہم کبھی ان کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے، اگر وہ ہمیں دھکیلیں گے تو ہم بھی جواب دیں گے۔صدر پزشکیان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایک ہی لمحے میں سکول کے 168 بچوں کو شہید کر دیا، آپ ہمیں دہشت گرد کہتے ہیں؟ آپ کا کیا جو انسانوں کو قتل کرتے ہیں۔

انہوں امریکا اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ سائنسدانوں کو بمباری کا نشانہ بناتے ہیں اور سکولوں، ہسپتالوں پر حملے کرتے ہیں؟ اگر آپ میں ہمت ہے تو صرف فوجیوں اور فوجی اہلکاروں سے لڑیں۔صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ آپ بنیادی ڈھانچے، لوگوں کے روزگار، ذریعۂ معاش کو کیوں نشانہ بناتے ہیں؟ ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں