وسیم اکرم 9

دنیا کا بہترین کوچ بھی لے آئیں قومی ٹیم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، وسیم اکرم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ دنیا کا بہترین کوچ بھی لے آئیں تو فرق نہیں پڑے گا، قوم کو سچ بتانا پڑے گا ملک میں اب یہی ٹیلنٹ ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خطرے کی گھنٹی 5 سال پہلے ہی بج چکی تھی، صبر اور پلاننگ کے علاوہ کوئی پلان نہیں ہے، پی ایس ایل کو دس سال ہو چکے ایک بلے باز نہیں نکلا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک کا جو نظام بنایا ہے اس کو تین چار سال چلنے دیں، کلب کرکٹ بحال ہونی چاہئے، جیسے ہر پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس دیکھ کر افسردہ ہوتا ہے ایسے میں بھی ہوتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں