فیصل بن فرحان 10

اقوامِ متحدہ میں ہماری شرکت امن، مکالمے اور ثالثی کے عزم کی تجدید ہے، سعودی عرب

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ رواں سال اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے مملکت کے اس طرزِ عمل کی عکاسی ہوتی ہے کہ یہ بین الاقوامی امن و سلامتی کی حمایت اور مکالمے و ثالثی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے رابطے میں رہے۔عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ فیصل نے کہا، مملکت اس اجلاس کی کارروائی کو ان اصولوں کی تجدید کا ایک موقع سمجھتی ہے جن کی بنیاد پر بین الاقوامی ادارے قائم کیے گئے تھے جن میں سرِفہرست اقوامِ متحدہ ہے۔

سعودی سفارت کار نے کہاکہ مملکت خطے میں موجودہ پیش رفت کی روشنی میں بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیتی ہے جن میں ریاستوں کی خودمختاری کا احترام، تنازعات کا پرامن حل اور بین الاقوامی آبی گذرگاہوں میں جہازرانی کا تحفظ اور آزادی شامل ہیں۔شہزادہ فیصل نے ایس پی اے کو یہ بھی بتایا ہے کہ مملکت نے اس سال پائیدار ترقی کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے خاص طور پر مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز اور ان کا ذمہ دارانہ استعمال تاکہ مختلف شعبوں کی ترقی، ان کی کارکردگی میں اضافہ اور جدت طرازی کی حمایت ممکن ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں