نوال پرویز ملک 13

اداکارہ نوال پرویز ملک رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نوال پرویز ملک نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔نوال پرویزملک نے سوشل میڈیا پرنکاح کی سادہ اورپروقارتقریب کی تصاویرشیئرکرکے مداحوں کوخوشخبری سنائی،تقریب میں ان کے شریک حیات رضا بھی موجود تھے،جنہوں نے آف وائٹ کرتے کے ساتھ کڑھائی والی ویسٹ کوٹ پہن رکھی تھی۔

اداکارہ نے نکاح کے موقع پرسلوراورہلکے سنہری رنگ کا بھاری کڑھائی والا عروسی لباس زیب تن کیا۔ نکاح کی تقریب میں خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں نے شرکت کی۔نوال پرویزملک کی جانب سے تصاویر شیئرکیے جانے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد اور نیک تمنائوں کے پیغامات دئیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں