اسد عمر 18

آصف زرداری صدر اور یوسف رضا گیلانی فارم 47سے چیئرمین سینیٹ بنے’اسد عمر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آصف زرداری صدر اور یوسف رضا گیلانی فارم 47سے چیئرمین سینیٹ بنے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عجیب و غریب صورتِ حال ہے کہ پیپلز پارٹی (ن) لیگ کو فارم 47کی حکومت کہتی ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ جس طریقے سے یہ فیصلے کر رہے ہیں اس طرح پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری سالک کہیں نہ کہیں، سب کو پتہ ہے کہ یہاں عجیب و غریب صورتحال ہے۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ شاہ محمود قریشی کو علاج معالجے کی سہولت دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں