لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکار سعود اپنی والدہ کی علالت اور انتقال کا ذکر کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے ۔ سعود نے بتایا کہ والدہ کے انتقال سے چھ ماہ قبل جگر کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب والدہ علیل ہوئیں تو میں نے اور جویریہ نے اپنے پراجیکٹس چھوڑ دئیے تھے اور ہر وقت والدہ کے پاس رہتے تھے ۔
سعود نے بتایا کہ والدہ نے آخری لمحات میں میرا ہاتھ تھام رکھا تھا اور اسی حالت میں انہوںنے دم توڑ دیا۔ انہوں نے اپنی بیٹی جنت سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی جنت کی پیدائش ہوئی اور اس کے بعد میری والدہ کا انتقال ہوا اس نسبت سے مجھے اپنی اس بیٹی سے بہت محبت ہے ،جنت بھی والدہ کی طرح سنجیدہ اور خاموش مزاج ہے اور غصہ نہیں کرتی۔









