اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث وزیراعظم نے دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ترک کردیا،
وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کو سموعہ کے لئے روانہ ہونا تھاسموعہ میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس 24اور25 اکتوبر کو ہونا ہے، اب وزیراعظم کے بجائے وزیرخارجہ کی جانب سے پاکستانی وفد کی نمائندگی کرنے کا امکان ہے، 26ویں آئینی ترمیم کا مرحلہ مکمل ہونے کی صورت میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار سموعہ کے لئے روانہ ہوں گے۔









