حاکان فیدان 12

ترکیہ کا امریکہ سے اسرائیل کو غزہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مجبور کرنے کا مطالبہ

انقرہ(رپورٹنگ آن لائن) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو غزہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مجبور کرے۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ فلسطینی فریق نے غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلہ کی شرائط پوری کر دیں، امریکا کی جانب سے مزید اقدامات نہ کرنا معاہدے میں تعطل کا باعث ہے۔

حاقان فیدان نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل پر دباؤ نہ ڈٓالا تو ترکی، قطر اور مصر سخت قدم اٹھائیں گے، غزہ میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں