انوپما پرمیش 10

اداکارہ انوپما پرمیش ورن کا ماضی کے اذیت ناک رشتے کا انکشاف

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)سائوتھ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوپما پرمیش ورن نے اپنے ماضی کے اذیت ناک اور زہریلے رشتے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

30سالہ انوپما نے دوران انٹرویو بتایا کہ کس طرح اس رشتے نے ان کا جذباتی اور ذہنی استحصال کیا ،جس کی وجہ سے ان کی جسمانی صحت کو شدید نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ اس اذیت ناک تعلق کی وجہ سے مجھے گھبراہٹ کے دورے پڑتے، میرا وزن کم ہوگیا تھا اور مجھے سرجری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ جذباتی بلیک میلنگ اور بات سے مکرنے کے اقدامات کے پیش نظر آخر کار خاندانی مداخلت کے بعد انہیں رشتے کے خاتمے کیلئے سخت اقدام اٹھانا پڑا۔انہوںنے کہاکہ اس رشتے سے ملنے والی اذیت کے دوران انہیں فلم کی شوٹنگ تک روکنی پڑی تھی کیونکہ وہ 24گھنٹے روتی رہتی تھی۔انوپما پرمیش ورن نے دوران گفتگو اس شخص کا نام ظاہر نہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین ساتھی اداکار دھرووکرم کانام ان کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں