امین الاسلام 6

آئی سی سی کو بی سی بی کے فنڈز روکنے کی درخواست نہیں کی،امین الاسلام

ڈھاکہ(رپورٹنگ آن لائن)بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سابق صدر امین الاسلام نے آئی سی سی سے بی سی بی کے فنڈز روکنے سے متعلق بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں امین الاسلام نے کہا کہ آئی سی سی کو بی سی بی کے فنڈز روکنے کی درخواست نہیں کی۔انہوںنے کہاکہ میری طرف سے آئی سی سی کو ایسی کوئی درخواست نہیں کی گئی،مخصوص لوگ مجھے ڈسٹرب کرنے کیلیے کام کر رہے ہیں، وہ ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں اور اس مرتبہ بھی ہوں گے۔

امین الاسلام نے کہا کہ بنگلادیش کو نقصان پہنچانے والی درخواست کبھی آئی سی سی کو نہیں کروں گا، آئی سی سی میری بات کیوں سنے گی، اب تو میری آئی سی سی میں پہنچ بھی نہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بنگلادیشی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ امین الاسلام نے آئی سی سی سے بنگلادیش کی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے خط لکھ کر آئی سی سی کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی فنڈنگ فریز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں