علی امین گنڈاپور 202

74 سال قبل بھارتی افواج بین الاقوامی قوانین کو روندتی ہوئی سرینگر میں داخل ہوئیں، علی امین خان گنڈاپور

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ 74 سال قبل بھارتی افواج بین الاقوامی قوانین کو روندتی ہوئی سرینگر میں داخل ہوئیں، کشمیری نو لاکھ مسلح بھارتی افواج کے ظلم و ستم کے سامنے بےخوف کھڑے ہیں، کشمیریوں کی انتھک جدوجہد کو جبر سے کچلا نہیں جا سکتا، 5 اگست 2019 کا اقدام کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو ختم کرنے کی کوشش ہے، مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی کاروائیاں بے دریغ جاری ہے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے ناقابل تردید ثبوت کا ڈوزیر دنیا کے سامنے پیش کیا ہے، بھارت 5 اگست 2019 کے اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو فوری واپس لے، پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے جذبے اور لازوال قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں