لندن (رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ شوہر کہتے ہیں خوش رہو، جو چاہو کرو لیکن میں وزن بڑھنے پر افسردہ ہوں۔
اداکارہ نمرہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 4.7 ملین سے زائد ہے جبکہ انہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔نمرہ خان کی شادی رواں سال برطانیہ میں ہوئی اور ان کے شوہر پائلٹ ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹانہوں نے کہا کہ الحمدللہ، میری حال ہی میں شادی ہوئی ہے اس لیے میں خوشی سے کھانا کھا رہی ہوں اور وزن بڑھا رہی ہوں لیکن میرے شوہر صرف یہ کہتے ہیں کہ تم خوش رہو اور جو چاہو کرو، لیکن میں اپنے وزن بڑھنے پر افسردہ رہتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ شوہر مجھے اہداف مقرر کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر میں صحت مندانہ رویے پر عمل کروں گی تو میں اچھے نتائج دیکھوں گی۔نمرہ خان کا کہنا تھا کہ میرا وزن تین کلو بڑھ گیا ہے، پہلے میں آسانی سے ڈائٹ پر عمل کرکے وزن کم کرلیتی تھی لیکن عمر کے ساتھ ساتھ آپ کا میٹابولزم بدل جاتا اور سست ہوجاتا ہے اس لیے آپ کو اس کے لیے جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ وزن کم کرنے کے لیے سب سے آسان طریقہ پندرہ منٹ تک خالی پیٹ رسی کودنا ہے۔









