فائنل 26

28 اپریل کو کراچی میں ہونے والے کوالیفائر کی ٹکٹس سے متعلق اعلان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 28 اپریل کو کراچی میں ہونے والے کوالیفائر کی ٹکٹس سے متعلق اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق 28 اپریل کے میچ کیلئے نیشنل سٹیڈیم کے ہر انکلوژر کی ٹکٹ 500 روپے ہوگی، کراچی میں فزیکل ٹکٹس سٹیڈیم کے بالمقابل چائنہ گراؤنڈ سے خریدی جا سکتی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کوالیفائر کے لئے ای ٹکٹس کی سیل آج رات سے شروع ہوگی، کوالیفائر کیلئے فزیکل ٹکٹس کل صبح سے خریدی جا سکتی ہیں۔پی سی بی کے مطابق 29 اپریل اور 1 مئی کے ایلیمنیٹرز کی ٹکٹس بارے معلومات جلد فراہم کر دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں