بیرسٹر گوہر 15

27 ستمبر کا احتجاج اٹل، فیصلے پر نظر ثانی نہیں کر سکتے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کا احتجاج اٹل ہے، احتجاج کے معاملے پر نظر ثانی نہیں کر سکتے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے، ہم نے واضح کیا ہے کسی کارکن کے ہاتھ میں لاٹھی یا غلیل نہیں ہو گی۔

انہوںنے کہاکہ صوبوں کے قیام کا مسئلہ سنجیدہ اور عوامی ہے، وزیراعظم کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر سے بات کرنے میں پہل کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں