ڈونلڈ ٹرمپ 15

2 سال پہلے امریکہ مردہ ملک تھا، اب ہر کوئی عزت کر رہا ہے، ٹرمپ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 2 سال پہلے امریکہ ایک مردہ ملک تھا اور اب امریکہ کی ہر کوئی عزت کر رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی قیادت ختم کر دی، ایران کے پاس نہ ایئر فورس ہے نہ ہی نیوی، امریکہ کے پاس دنیا کی طاقتور فوج ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں، فیک نیوز چینلز جنگ سے متعلق غلط خبریں دے رہے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کا تاریخی دورہ کیا، صدر شی جن پنگ اچھے آدمی ہیں، 2 سال پہلے سعودی عرب امریکہ میں 2 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا تھا، ہمارے دور میں سعودی سرمایہ کاری کا حجم 18 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

قبل ازیں وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایران میں وہی کر رہے ہیں جو وینزویلا میں کیا، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران معاہدے کیلئے بے تاب ہے، ہمارے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے، ہم نے اپنے حملوں سے ایران کو سخت نقصان پہنچایا۔

بعدازاں نیویارک میں ایک ریلی امریکی صدر نے خطاب کیا جس دوران شرکا کی جانب سے 2 بار احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی، جس پر انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے افراد کو پنڈال سے باہر نکال دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں