حنیف عباسی 16

2 سے 3ممالک ہی پاکستان کے دشمن ہیں، حنیف عباسی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 2سے 3ممالک ہی پاکستان کے دشمن ہیں، باقی نہیں، جن میں بھارت سرِفہرست ہے۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن ممالک میں اسرائیل اور افغانستان بھی شامل ہیں۔حنیف عباسی نے کہاکہ کہ مولانا فضل رحمن میرے لیے قابلِ احترام ہیں، ان سے کہوں گا کہ غصے میں غلط فیصلے کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں سیاسی مخالفت کو جانے دیتا ہوں لیکن ذاتی مخالفت کو نہیں، جو الفاظ بانی پی ٹی آئی نے مولانا کے لیے استعمال کیے تھے میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ سیاسی مخالفت کرتے تو کوئی بات نہیں تھی لیکن انہوں نے آپ کی ذات پر کیچڑ اچھالا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں