اسحق ڈار 8

قزاقوں کی تاوان دینے کی بات نہیں مانی جاسکتی، اسحاق ڈار

لندن (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے واضح کیا ہے کہ قزاقوں کی تاوان دینے کی بات نہیں مانی جاسکتی۔میڈیا سے گفتگو میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنے پاکستانی ملاحوں کی واپسی چار ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل خانہ تاحال پریشان ہیں، یقین دہانیوں کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ قزاقوں کی تاوان دینے کی بات نہیں مانی جاسکتی، عالمی قوانین ہیں کہ مغویوں کو تاوان دے کر نہیں چھڑوا سکتے، قزاقوں کو اس طرح پیسے ملنے شروع ہوگئے تو وہ یہی کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قزاقوں کے ہاتھوں پھنسے 10 پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں جن کی تفصیلات ابھی نہیں بتائی جاسکتیں، کوشش ہے کسی بھی طریقے سے ملاحوں کو چھڑایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں