زیلنسکی 11

یوکرینی صدر نے لیبیا کے ساحل کے قریب روسی فوجی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی

کیف(رپورٹنگ آن لائن)یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کی افواج نے لیبیا کے ساحل کے قریب جو کارروائی کی اس کا براہِ راست ہدف ایک روسی فوجی بحری جہاز تھا اور اس کارروائی میں مقامی آبادی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں اپنے بیان میں کہا کہ کارروائی کا مقصد روسی عسکری صلاحیتوں اور بحری نقل و حرکت کو نشانہ بنانا تھا نہ کہ عام شہریوں یا مقامی آبادی کو نقصان پہنچانا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بحیرہ روم اور افریقی ساحلوں کے قریب عسکری سرگرمیوں اور بحری کارروائیوں کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد بین الاقوامی سطح پر بحری تحفظ اور علاقائی اثرات کے حوالے سے تبصرے کیے جا رہے ہیں، جبکہ متعلقہ فریقین کی جانب سے صورتحال پر مختلف بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں