ماریہ ملک 10

اداکارہ ماریہ ملک کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) معروف اداکارہ ماریہ ملک کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے۔اداکارہ نے افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپنے مرحوم بھائی کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی ۔

ماریہ ملک نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ اپنے پیارے چھوٹے بھائی کے انتقال کی اطلاع دے رہی ہیں۔اداکارہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کے بھائی کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

اداکارہ کی پوسٹ کے بعد مداحوں، دوستوں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا ئیں کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں