رضا امیری مقدم 9

مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو جواب دیں گے،ایرانی سفیر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو جواب دیں گے۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، پاکستان اور قطری وزرائے خارجہ کے ساتھ مختلف تجاویز اور خیالات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔

ایرانی سفیر نے بتایا کہ ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو جواب دیں گے۔انہوں نے یمن جنگ کے خاتمے کیلئے چین اور روس کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین یا کسی دوسرے ملک کا حوثیوں کو فریق تسلیم کرکے خانہ جنگی ختم کرانے کی کوششوں کا خیر مقدم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں