یوٹیلٹی سٹورز

یوٹیلٹی سٹورز پر کولڈ ڈرنکس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز پر کولڈ ڈرنکس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔ یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن ے ڈیڑھ لیٹر کی بوتل کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کردیا، نئی قیمتیں فوری نافذ کردی گئیں۔یوٹیلیٹی سٹورزپر ڈیڑھ لیٹر کولڈ ڈرنکس کی نئی قیمت 100 روپے مقرر کردی گئی، ڈائیٹ کولڈ ڈرنک بھی 15 روپے مہنگی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے،

سوا دو لیٹر کولڈ ڈرنک کی بوتل 8 روپے مہنگی کی گئی ہے جس کی نئی قیمت 129 روپے مقرر کی گئی۔علاوہ ازیں ڈیڑھ لیٹر کولڈ ڈرنک کی بوتل میں 6روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 90 روپے ہو گئی۔