حنیف عباسی 8

خدمت کا جذبہ جاری رہے گا، ہم جھکنے، بھاگنے اور بکنے والے نہیں، حنیف عباسی

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ خدمت کا جذبہ جاری رہے گا، ہم جھکنے، بھاگنے اور بکنے والے نہیں.

راولپنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور جاری ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں راولپنڈی کی تینوں نشستیں مسلم لیگ (ن) نے جیتیں، نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے کاموں سے عوام محبت کرتے ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت جب بھی اقتدار میں آتی ہے، پانی، سیوریج اور گلیوں سمیت بنیادی مسائل کے حل پر کام کرتی ہے، آج پیش کیے گئے تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے۔

حینف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی میں میگا پراجیکٹس مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے دیے، کرکٹ سٹیڈیم نواز شریف نے دیا، جبکہ کھیلوں کے میدان، ہسپتال اور تعلیمی ادارے شہباز شریف نے بنوائے، گرین بسیں، سڑکیں، گلیاں، ہسپتال اور دیگر ترقیاتی منصوبے مریم نواز کی جانب سے دیے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام کا مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد ہماری خدمت کا عکاس ہے، خدمت کا جذبہ آئندہ بھی جاری رہے گا، ہم جھکنے والے، بھاگنے والے اور بکنے والے نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انہوں نے جیلیں کاٹی ہیں اور انہیں چھ فٹ کے سیل میں رکھا گیا، تاہم وہ روئے نہیں اور نہ ہی پاکستان کے خلاف گئے، آج دشمن کھیل کھیل رہا ہے، لیکن سب سے پہلے پاکستان ہے، کوئی دولت یا فیکٹری پاکستان سے بڑی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں