لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کو تعلیم کیلئے مساوی مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔
جمعرات کو وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دیوالی کے تہوار پر پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دیوالی پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے رواداری اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے،
اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں انہوں نے کہا کہ ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کو تعلیم کیلئے مساوی مواقع فراہم کیے جارہے ہیں، اقلیتوں سے بہتر سلوک اور احترام دین اسلام کا خاصا ہے۔









