بلاول 153

ہم نے پی ٹی آئی کو بالآخر ایک اور ضمنی انتخاب میں شکست سے دوچار کردیا، بلاول بھٹو زرداری کا خوشی کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے حلقہ انتخاب ایل اے 12 میں پی پی پی امیدوار کی کامیابی پر ٹوئٹرپر اپنے میں پیغام میں کہاہے کہ ہم نے پی ٹی آئی کو بالآخر ایک اور ضمنی انتخاب میں شکست سے دوچار کردیا۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ آزاد کشمیر میں ایک اور جیت پر تمام کارکنان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ہم نے پی ٹی آئی کو بالآخر ایک اور ضمنی انتخاب میں شکست سے دوچار کردیا، کراچی سے کشمیر تک جئے بھٹو بے نظیر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں