آصفہ بھٹو زرداری 29

ہر پاکستانی کو اکٹھا ہونا ہوگا تاکہ زیادہ زندگیاں بچائی جاسکیں: آصفہ بھٹو زرداری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے پنجاب میں سیلاب کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے قوم کو اس مشکل گھڑی میں متحد ہونے کی اپیل کی۔انہوںنے کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب ہر پاکستانی کو اکٹھا ہونا ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچائی جا سکیں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ اس سخت وقت میں اپنے ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں کو جتنا ممکن ہو سکے امداد فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں