گوہر رشید 13

گوہر رشید کی عورت مارچ کے بعض پوسٹرز پر تنقید

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکار گوہر رشید نے حالیہ پوڈکاسٹ میں عورت مارچ کے بعض پوسٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ضروری ہے، تاہم اس کے اظہار کا انداز مہذب ہونا چاہیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں گوہر رشید نے کہاکہ خواتین کو کسی بھی صورت میں جنس کی بنیاد پر پیش نہیں کیا جانا چاہیے، اسی لیے میں فلموں میں آئٹم نمبرز کے بھی خلاف ہوں کیونکہ ایسے گانے خواتین کو محض ایک شے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عورت مارچ میں بعض پوسٹرز کا انداز بھی غیر مناسب ہوتا ہے، اپنا مقف زیادہ شائستہ اور موثر انداز میں بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔گوہر رشید کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ گئیں۔

کچھ صارفین نے ان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عورت مارچ میں استعمال ہونے والے بعض نعروں اور پوسٹرز پر اعتراض کیا جا سکتا ہے جبکہ دیگر نے ان کی رائے سے اختلاف کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں