پشاور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کرک میں ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے فائرنگ سے 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار عقیدت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔









