فیصل کریم کنڈی 12

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ٹانک میں چار پولیو ورکرز کے اغوا کے واقعے پر اظہارِ تشویش

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ٹانک میں چار پولیو ورکرز کے اغوا کے واقعے پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کا اغوا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پولیو ورکرز بچوں کے محفوظ مستقبل اور صحت مند پاکستان کے لیے قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہاکہ مغوی پولیو ورکرز کی بحفاظت بازیابی کے لیے فوری اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پولیو ورکرز کو نشانہ بنانا انسانیت اور قومی مفاد کے خلاف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں