چین 11

چین دوطرفہ تعلقات کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے وزیر خا رجہ وانگ ای سے سعودی عرب کے وزیرِ مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے بیجنگ میں بات چیت کی۔منگل کے روز ملاقات کے دوران مساعد بن محمد العیبان نے سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا صدر شی جن پھنگ کے نام خط، وانگ ای کے حوالے کیا۔ خط میں چین اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔

وانگ ای نے کہا کہ چین دوطرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت کے مسلسل حصول کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور خلیج کی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ وانگ ای نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق مذاکرات کے ذریعے تنازعات حل کریں گے، جنگوں کا خاتمہ کریں گے اور خطے میں توانائی کی فراہمی اور بحری راستوں کی سلامتی برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین کا مؤقف ہے کہ خطے کے ممالک باہمی مشاورت کے ذریعے علاقائی سلامتی کا ایسا نیا ڈھانچہ تشکیل دینے کے عمل کو آگے بڑھائیں جو خطے کے عوام کے طویل مدتی مفادات سے ہم آہنگ ہو۔ وانگ ای نے مزید کہا کہ چین علاقائی امن و استحکام کے لیے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ انیشی ایٹوز اور تجاویز کو برقرار رکھتے ہوئے خطے میں دیرپا امن اور سلامتی کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں