اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے لازوال قربانیوں کے ذریعے ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی، گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ پاکستان سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا ہے، گلگت بلتستان کو قدرت نے بے پناہ وسائل سے نواز رکھا ہے، عمران خان کی حکومت نے گلگت بلتستان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں
گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 370 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، گلگت بلتستان سی پیک کا بیس کیمپ، پاکستان کا معاشی حب بنے گا، گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے پر پیشرفت تیزی سے جاری ہے، عبوری صوبے کے قیام سے گلگت بلتستان کے عوام کی دیرینہ خواہش پوری ہو جائے گی، وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔









