شہباز شریف 6

گروپ کیپٹن عاصم طارق نے خاتون کی جان و عزت کے تحفظ کے لیے قربان ہوکر مثال قائم کی، وزیراعظم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کی جان اور عزت کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بے مثال جرأت ، بہادری اور فرض شناسی کی مثال قائم کی۔

پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ قوم ایسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیراعظم نے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں