8

ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایران اور قطری حکام کے درمیان دوحہ میں بحری تجارت کی بحالی کیلئے بات چیت ہوئی جس کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال ہو گئی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق ایران کی دیر بندرگاہ اور قطر کی الرویس بندرگاہ کے درمیان جہازوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے، قطر نے ہر قسم کے بحری جہازوں اور کشتیوں کیلئے سمندری آمدورفت کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت ٹرانسپورٹ نے آپریٹرز کو نافذ العمل بحری ضوابط اور ہدایات کی مکمل پابندی کی ہدایت کی ہے، یہ اقدام خطے میں فوجی کارروائیوں کے دوران ایک قطری شہری کی موت کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں