امیر حاتمی 5

شہید آیت اللہ خامنہ ای کے قاتل اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے، ایرانی آرمی چیف

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کے ذمہ داران کا تعاقب کیا جائے گا اور وہ اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔

ایک بیان میں ایران کے آرمی چیف نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر نے عزت، آزادی اور قومی وقار کا راستہ متعین کیا، جس پر ایران کی مسلح افواج پوری ثابت قدمی اور عزم کے ساتھ گامزن رہیں گی۔

جنرل امیر حاتمی نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے فرائض انجام دیتی رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں