وزیربن گویر 10

گرفتاری کا خدشہ، اسرائیلی وزیر بن گویر نے امریکہ کا دورہ منسوخ کر دیا

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن) اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظرامریکا کا دورہ منسوخ کردیا۔

انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیر بن گویر کو اقوام متحدہ کی پولیسنگ کانفرنس میں شرکت کیلئے نیویارک جانا تھا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے بن گویر کے خلاف مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے۔

ان تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ بن گویر کے خلاف تحقیقات کی جائیں اور گرفتار کیا جائے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق بن گویر حالیہ دنوں میں دو بار دورہ امریکہ منسوخ کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں